ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / الال میں ایک گھر سمندری کٹاؤ کی نذ ر۔ مزید تین گھروں پر منڈلا رہا ہے خطرہ 

الال میں ایک گھر سمندری کٹاؤ کی نذ ر۔ مزید تین گھروں پر منڈلا رہا ہے خطرہ 

Sat, 14 Jul 2018 20:48:20    S.O. News Service

الال 14؍جولائی (ایس او نیوز) الال میں سومیشور ، اوچیلا اور موکاچیری وغیرہ علاقوں میں اٹھتی ہوئی اونچی اونچی سمندری لہروں کی وجہ سے کٹاؤ اور گھروں کو نقصان پہنچنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

تازہ واقعے میں الال سمندر کے کنارے واقع علی ابّا کا گھر پوری طرح سمندر ی لہروں کی نذر ہوگیا۔ گزشتہ سال نومبر میں اوکھی طوفان آنے پر اس گھر کو جزوی طور پر نقصان پہنچا تھا۔لیکن سنیچر کے دن سمندر میں ابال آنے پر یہ گھر مکمل طور پر گر گیا۔کہا جاتا ہے کہ اس علاقے میں مزید تین گھروں پرسمندری کٹاؤ سے گرنے کا خطرہ منڈلارہا ہے۔ پروبیشنری اسسٹنٹ کمشنر سنتوش اور دیگر اعلیٰ افسران نے پورے علاقے کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا ہے۔


Share: